ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / کانگریس میں تنظیم کی سطح پر بڑی تبدیلی، دو ریاستوں میں نئے پارٹی صدربنائے گئے

کانگریس میں تنظیم کی سطح پر بڑی تبدیلی، دو ریاستوں میں نئے پارٹی صدربنائے گئے

Thu, 04 May 2017 21:09:04    S.O. News Service

نئی دہلی،4مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات اور دہلی میں ایم سی ڈی انتخابات میں ناکام رہی کانگریس نے اب تنظیم کو مضبوط کرنے کی کوشش شروع کر دی ہے۔ اسی کڑی میں پارٹی نے پنجاب اور اتراکھنڈ کے نئے ریاستی صدور کا اعلان کیاہے جبکہ پارٹی کی لیگل سیل کو بھی اس کا نیا صدر مل گیا ہے۔کانگریس نے پریتم سنگھ کو اتراکھنڈ کا نیا پارٹی صدر بنایا ہے۔ اویناش پانڈے کو سیکرٹری جنرل بنا کر راجستھان کا انچارج بنایا گیا ہے جبکہ وویک تنکھالیگل سیل کے نئے سربراہ ہوں گے۔اسی طرح سنیل جاکھڑ کو پنجاب ریاستی کانگریس کمیٹی کا صدر بنایا گیا ہے، اب تک امریندر سنگھ اس عہدے پر قابض تھے لیکن ان کے وزیر اعلی بننے کے بعد سے ہی نئے پارٹی صدر کے نام کو لے کر قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں۔وویک بنسل، محمد نظام الدین، دیویندر یادو اورکرن کمار کو پارٹی کا نیا سیکرٹری بنایا گیا ہے۔دیکھنا یہ ہوگا کہ ان اقدامات سے کانگریس کی تنظیم کتنی مضبوط ہوتی ہے۔ماہرین سمجھتے ہیں کہ صرف دو یا تین ریاستوں میں ردوبدل کرنے یا نیا پارٹی صدر بنانے سے کانگریس کا بھلا ہونے والا نہیں ہے، اگر پارٹی واقعی تنظیم کو مضبوط کرنا چاہتی ہے تو مرکزی قیادت کو ایک ساتھ کئی سخت اقدامات کرنے ہوں گے۔


Share: